کراچی(نیوزڈیسک)چین کے شہر چونگ چنگ میں ہولناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 34لاپتا ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی ضلع پینگ شوئی میں جمعہ کی صبح پہاڑی سے چٹانوں اور مٹی کا ایک بڑا تودہ نیچے آ گرا، جس کے نتیجے میں 10سے زائد رہائشی عمارتیں ملبے تلے دب گئیں۔مٹی کا تودا گرنے سے لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور اب تک ملبے سے دس افراد کو زندہ نکال گیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق ممکنہ خطرے کے علاقے میں واقع 21عمارتوں کے تمام مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔