• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے شہری کو 28لاکھ واپس دلوادئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے الائیڈ بینک لمیٹڈ افشاں کالونی برانچ راولپنڈی سے متعلق ایک شکایت پر موثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کی مکمل رقم بازیاب کروا لی۔شکایت کنندہ نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب مختلف آئی بی ایف ٹیز اور راست پیمنٹس کے ذریعے 28 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ان کی مرضی کے بغیر نکلوا لیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید