بھارت میں نوجوانوں کی تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کی ویڈیوز دیکھنے سے متعلق دائر درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس ویڈیوز دیکھنے کا وقت نہیں، اپنا اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ویڈیوز دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہونے پر بھارتی وزیرِ تعلیم کے خلاف طلبہ کا یہ احتجاج گزشتہ ماہ 20 جون کو شروع ہوا تھا۔
جاری اس احتجاج میں متعدد بالی ووڈ شخصیات بھی سی جے پی کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔