• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحران کے خاتمے کیلئے امریکا اب بھی ایران سے مذاکرات کا خواہاں ہے: مارکو روبیو

مارکو روبیو—فائل فوٹو
مارکو روبیو—فائل فوٹو 

امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ بحران کے خاتمے کے لیے امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن ایران بات چیت میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا۔

مارکو روبیو نے آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکا ہمیشہ سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، ہم اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ایران کے معاملے میں بھی یہی مؤقف برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کر سکا اور اگر ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہوا تو امریکا بھی سنجیدگی سے بات کرے گا، بصورتِ دیگر امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کسی ملک کو یہ مثال قائم کرنے دی گئی کہ وہ کسی بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر قبضہ کرے، وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول عائد کرے اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جہازوں کو نشانہ بنائے تو یہ ایک انتہائی خطرناک نظیر ہو گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی مثال بعد میں دنیا کے دیگر خطوں، خصوصاً اس خطے میں بھی دہرائی جا سکتی ہے، جو عالمی تجارت اور آزادیٔ جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ بنے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید