• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کینٹ کچہری بخشی خانے سے فرار چاروں ملزمان گرفتار

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور میں کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے فرار ہونے والے تمام 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق 2 روز قبل چاروں ملزمان بخشی خانے سے فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے خصوصی ٹاسک جاری کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید