• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود الرشید نے ضمانت کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ضمانت کے حصول کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔

میاں محمود الرشید نے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مجھے ضمانت دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جبکہ کسی گواہ نے بھی اشتعال انگیزی کا الزام عائد نہیں کیا۔

اپیل میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے، ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید