• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ’ترقی‘ دکھانے کیلئے پاکستانی سڑک کی ویڈیو استعمال کرنے پر بی جے پی پر شدید تنقید

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھارت کی ترقی دکھانے کے لیے پاکستانی سڑک کی ویڈیو کا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارت کی ترقی دکھانے کے لیے گلگت بلتستان کی ایک ہائی وے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے گلگت بلتستان کی ہائی وے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ نیا بھارت ہے جو صرف خواب ہی نہیں دیکھتا بلکہ ان کی تعبیر بھی کرتا ہے‘۔

بی جے پی نے جو ویڈیو شیئر کی وہ اصل میں پاکستانی کنٹینٹ کری ایٹر ناردرن وائبس نے بنائی تھی جس کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 46 ہزار فالورز ہیں۔

اس لیے جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوئی تو ناردرن وائبس نے بی جے پی کے اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا اسکرین شاٹ لے کر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بلتستان ہائی وے کب بھارت کا حصّہ بنی؟ یہ میری ویڈیوز ہیں جو کہ انہوں نے چوری کی ہیں۔

بی جے پی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید