پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک رہے گی ۔پولنگ ا سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہے ۔ نشست نون لیگ کی شمعونہ عنبرین کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔
پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائزاسکول شیخ گڑدہ میںضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی،کچھ ووٹرزنےپولنگ بوتھ کےبجائےکھلےعام بیلٹ پیپرپرمہریں لگائیں۔ اس موقع پر پولنگ عملہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ 240 ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے شمالی علاقہ اور قبائلی علاقے کے تمن قیصرانی پر محیط ہے ۔مسلم لیگ ن کی شمونہ عنبرین قیصرانی پراثاثہ چھپانے کاالزام ان کی نااہلی کی وجہ بناجس کے بعدیہاں پھر سے انتخابی میدان سجانے کا اعلان کیاگیا ۔
اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 4سو 10 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 86 ہزار 2سو 30 جبکہ 64 ہزار 1 سو 80 خواتین ووٹرز ہیں ۔ضمنی انتخاب کے لئے 1سو 28 پولنگ اشٹیشنز میں 72 کو حساس قرار دیاگیا ہے۔ پینے کا صاف پانی ، سیوریج کا نظام، اسپتال اور اسکول یہاں کے مکینوں کے دیرینہ خواب ہیں ۔
نو امیدوار وں میں سےاصل مقابلہ تین امیدواروں کے درمیان متوقع ہےجن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارممتاز احمد قیصرانی،باقی دوآزادامیدوار بیرسٹر امام بخش قیصرانی اورخواجہ داود سلیمانی شامل ہیں ۔
یہ علاقہ بنیادی سہولتوں سے ضرور محروم ہے لیکن انتخابات میں حصہ لینے عوام پر جوش بھی ہیں اور پرعزم بھی۔ جمہوری نظام پر یقین رکھنے والے ووٹرز مثبت تبدیلی کے بھی منتظر ہیں ۔