• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کی تیاری، پاکستان اگلے سال پھر انگلینڈ میں ڈیرے ڈالے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سال انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اگلے برس پاکستانی کرکٹ ٹیم پانچ ون ڈے کی سیریز کیلئے دوبارہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ سیریز کا آغاز 15 مئی کو سائوتھمپٹن سے ہوگا۔ دوسرا 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز ، چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ جب کہ پانچواں اور آخری میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا حصہ ہے جو اکتوبر سے نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید