• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون کی روشنی میں آپریشن

Operation In Mobile Phone Torch Light In Dera Ismail Khan
ڈیرہ اسماعیل خان میں 16چھوٹے بڑے آپریشن موبائل فون کی روشنی میں کئے گئے ۔اسپتال انتظامیہ کہتی ہے کہ اسپتال کئی مسائل کا شکار ہے 50سے زائد ڈاکٹروں کی اہم اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔

ایک دونہیں پورے 16آپریشن اوروہ بھی روشنی کے بغیر،یہ واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرفاروق گل کے مطابق گیارہ بڑے اورپانچ معمولی نوعیت کے آپریشن اس وقت کئے گئے جب گذشتہ روز کی آندھی کی وجہ سے اسپتال تاریکی میں ڈوباہوا تھااور جنریٹر بھی باربار جواب دے رہاتھا۔

اپنڈیکس اوردیگرآپریشن اندھیرے میں موبائل کی روشنی میں کئے گئے جن میں بچوں کی سرجری بھی شامل تھی ۔آپریشن کا یہ سلسلہ شام پانچ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔

دوسری طرف ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ فرید اللہ نے بتایا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ اتنی بڑی تعدادمیںآپریشن موبائل کی روشنی میں کئے جائیں۔ جنریٹر چلانے کے دوران جاری آپریشن کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کئی مسائل کا شکار ہے۔50سے زائد ڈاکٹروں کی اہم اسامیاں خالی پڑی ہیں بجلی بھی اکثرغائب رہتی ہے۔حکومت سے 68کروڑ کی خصوصی گرانٹ طلب کی گئی ہے جو اب تک نہیں مل سکی ہے۔
تازہ ترین