• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات و عمان میں خطے کی تازہ صورتِحال پر اعلیٰ سطح کا ٹیلیفونک رابطہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے درمیان خطے کی تازہ صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبد اللّٰہ بن زاید نے اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال، خطے میں ہونے والی پیش رفت اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران امارات اور عمان کے وزرائے خارجہ نے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید