• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں بار بار شادی کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا: حنا خان کا عامر خان کی تیسری شادی پر تبصرہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گوری سپراٹ سے تیسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان کی عوامی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

36 سالہ اداکارہ نے اپنی پوڈ کاسٹ کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں گفتگو کے دوران عامر خان کی نئی ازدواجی زندگی پر تبصرہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران مہمان روبینا دلیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی معروف شخصیت کی ذاتی زندگی اس کے کام کے بارے میں عوام کی رائے پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس پر حنا خان نے کہا کہ اگر یہی منطق ہے تو پھر عامر خان کی کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا گوری سے ان کی شادی کم متنازع ہے؟ ایک عام شخص یہی سوچے گا کہ واقعی، پھر سے شادی؟ ایک اور رشتہ بھی ختم کر دیا؟ ہمارے معاشرے میں بار بار شادی کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

حنا خان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان کو گوری سپراٹ سے شادی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، جبکہ بعض افراد نے ان پر لو جہاد جیسے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 5 جولائی کو گوری سپراٹ سے ایک سادہ تقریب میں شادی کی۔

عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے 1986ء میں کی تھی، جبکہ 2005ء میں انہوں نے کرن راؤ سے دوسری شادی کی۔

عامر خان کے رینا دتہ سے 2 بچے جنید اور آئرہ خان ہیں، جبکہ کرن راؤ سے 1 بیٹا آزاد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید