• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری فلموں کیلئے 50 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہوں: میرا کا انکشاف

میرا—فائل فوٹو
میرا—فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری فنڈز سے تیار ہونے والی فلموں کے لیے میں 50 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہوں۔

حال ہی میں میرا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے معاوضے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کے لیے نقد ادائیگی ممکن نہ ہو تو وہ مجھے 1 یا 2 سنیما گھروں کی ملکیت بھی دے سکتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ فلمی صنعت کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری اور انفرااسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے، اور سنیما گھر اس شعبے کا اہم حصہ ہیں۔

مذکورہ انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

صارفین اداکارہ میرا کے مطالبے اور تبصرے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید