کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال کیمپ میں خورشید شاہ اورنویدقمر کی آمدکے موقع پرڈاکٹرفاروق ستارکے درمیان خوش گوار جملوں کاتبادلہ ہواجس پرکچھ لمحموں کے لئے بھوک ہڑتال کیمپ قہقہو ں سے گونج اٹھا۔خورشید شاہ اورنویدقمرکی آمدکے موقع پرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ہمیں دعاکی نہیں بلکہ دواکی ضرورت ہے دعاتوہم مسجدکے مولوی سے منگوالینگے ۔جس پرسیدخورشیدشاہ نے کہاکہ یہ سیدکی دعاہے مولوی کی دعانہیں ہے۔