• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ 2026کے امیدواروں کے لئے ہدایات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنےمیڈیکل وڈینٹل کالجوں میں 16 اگست 2026 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے امیدواروں کے لئے امتحانی مراکز میں داخلے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں،جس کے مطابق امیدواروں کے لئے امتحانی مرکز میں ایڈمٹ کارڈ کی پرنٹ شدہ کاپی اور اصل شناختی دستاویز (شناختی کارڈ، جووینائل کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا لازمی ہوگا، ان دستاویزات کے بغیر کسی امیدوار کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، امتحانی ہال میں صرف ایک شفاف (Transparent) کلپ بورڈ، دو نیلے بال پوائنٹ پین اور ایک چھوٹی شفاف پانی کی بوتل لانے کی اجازت ہوگی۔
ملتان سے مزید