ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے ٹھکرا دیا سڑکوں پر نکلنے کی بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دیں عالمی سطح پر معاشی بحران کے باوجود ن لیگ عوام کی خدمت کے لیے دن رات کو شاں ہے ملتان میرا دوسرا گھر ہے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عملی طور پر کام ہو رہا ہے سلطانہ شاہین پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہیں بہت جلد اہم ذمہ داری دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی لیگی خاتون رہنما سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر انہیں گلے سے لگایا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔