• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے دو ڈاکو احمد سے اسلحہ کے زور پر 38ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالرحیم کا دو تولہ سونا ڈی ایچ اے کے علاقے غلام عباس الپہ کے علاقے عمر کے میٹرز بجلی قادر پورراں کے علاقے منزہ کا گھریلوں سامان مخدوم رشید کے علاقے غلام بہادر کی تار بستی ملوک کے علاقے سلمان سونا و چاندی سٹی شجاع آباد کے علاقے عبدالعزیز کا پمپ سٹی جلالپور کے علاقے نقدی زیورات وغیرہ کینٹ کے علاقے عبداللہ چہلیک کے علاقے امیر افضل مظفر آباد ، قطب پور شاہ شمس ،شاہ رکن عالم کے علاقے ناصر ،قادر بخش ،بابر ، عالم گیر ، عبدالباری کے موبائل فونز اداب سے موبائل فون نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا سیتل ماڑی کے علاقے کلیم کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے مدثر کی نقدی 1لاکھ 30ہزار دولت گیٹ کے علاقے ساجد کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے ضامن کی نقدی موبائل بدھلہ سنت کے علاقے عمران کی بکرے اور پاک گیٹ کے علاقے فہد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید