• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں22ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ تیونس میں 22 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ٹی ایف انٹرٹیکس‘‘ میں شرکت کے لئے 22 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش تیونس میں 22 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل، تیار ملبوسات، فیبرک ، لیدر اور جوتوں سے وابستہ پاکستانی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
ملتان سے مزید