دھنوٹ (نامہ نگار) تھانہ دھنوٹ پولیس کی چوری کے مقدمہ میں مؤثر کارروائی، سولر انورٹر کی رقم 95 ہزار روپے برآمد۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 317/26 میں نامعلوم ملزمان کی تلاش کے بعد مالِ مسروقہ کی مکمل مالیت برآمد کر لی۔ تھانہ دھنوٹ پولیس نے برآمد شدہ 95 ہزار روپے اصل مدعی محمد ظفر حیات کے حوالے کر دیے۔ مالِ مسروقہ واپس ملنے پر مدعی محمد ظفر حیات نے ایس ایچ او عبدالغفار ڈوگر اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔