• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو دھمکیاں دینے کےملزم کی عبوری ضمانت منظور

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میںگھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد اصغرنے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے رواں سال مقدمہ نمبر 230/26درج کیا تھاجس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے اور اب مجھے گھر میںگھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید