• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، 2لاکھ 77ہزار کیکر، شیشم ، بھکائن اور سفیدہ کے پودے لگانے کا ہدف

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ میں امسال موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران نیم کے پودوں کے علاوہ 2لاکھ 77ہزار کیکر، شیشم ، بھکائن اور سفیدہ کے پودے لگانے کا ہدف مقرر   کیا  گیا ہے ۔ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ پاک فوج ، محکمہ تعلیم اور صحت کو مفت پودے فراہم کئے جائیں گے   فی پودا  قیمت 3سے4روپے مقرر کی گئی ہے شہری پودوں کی خریداری کیلئے ڈی او فارسٹ آفس سیالکوٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔  موسم برسات کے دوران محکمہ جنگلات 50ہزار مختلف اقسام کے پودے ساغر پور جنگل میں لگائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی و ضلعی محکمہ جنگلات کے حکام کو تلقین کی کہ وہ سڑکوںاور نہروں کے کناروں اور پارکوں میں بھی پودے لگائے اور ان کی نگہداشت کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے ۔
تازہ ترین