ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بانئ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اہلِخانہ اور وکلاء سے غیر مشروط ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی ایشیاء کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی قائم مقام علاقائی ڈائریکٹر ازابیل لاسی کا کہنا ہے کہ 3 برس سے بانئ پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر منصفانہ سماعت، طبی سہولتوں اور اہلخانہ سے ملاقات کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔
ازابیل لاسی نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور اہلِ خانہ اور وکلاء سے غیر مشروط ملاقات کروائی جائے۔