• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے بانیٔ پی ٹی آئی کے جیل اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی

بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو 

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر بانیٔ پی ٹی آئی کے جیل اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے متعلقہ افراد سے تصدیق کی ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بغیر تصدیق کوئی خبر نشر نہ کی جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق قید ہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید