• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،بیوہ کامحلے داروں کے ہمراہ سی پی او آفس کے باہراحتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)  پلاٹ پر قبضہ کیخلاف بیوہ نےمحلے داروں کے ہمراہ سی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا،  وحدت کالونی کی راحیلہ نامی خاتون نے بتایا کہ وحدت کالونی میں  ایک مرلہ پلاٹ پرسب انسپکٹر عرفان نوید رانجھا نے  جعل سازی سے کاغذات اپنے نام بنوا کرپلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے جس کیخلاف سی پی او آفس کےباہر پلاٹ سے قبضہ چھڑوانے کیخلاف احتجاج کیا ،پولیس حکام کی جانب سے یقین دہانی کروانے پر مظاہرین  منتشرہوگئے، عرفان نوید سے رابطہ نہ ہوسکا پولیس کیمطابق الزام کی تحقیقات کرینگے ۔
تازہ ترین