• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،مرغی فروشوں کی دکانوں پرچھاپے، 4افراد کو 5ہزار روپے جرمانہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل یزمان ڈاکٹرسلیم کے یزمان میں مرغی فروشوں کی دکانوں پرچھاپے‘ حفظان صحت کے اصولو ں کے بغیرمرغی کاگوشت فروخت کرنے پر 5ہزار روپے جرمانہ‘ اور وارننگ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل یزمان ڈاکٹرسلیم نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے یزمان شہرمیں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4قصابوں کو5ہزارروپے جرمانہ اوردیگرکوسخت وارننگ دی۔
تازہ ترین