اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنا چاہیے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے اتمار بن گویر نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو یہ کارروائی صرف ان افراد تک محدود نہیں رکھنی چاہیے جو خطرے کا سبب بن رہے ہیں۔
اسرائیل وزیر نے منہ سے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو زندہ رہنے کے قابل نہیں اور ایسے لوگوں کو زندہ نہیں رہنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیر نے اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں فلسطینیوں کے بارے میں انتہائی متنازع الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔