• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات ریجنسی ہوٹل کی اراضی صرف 10فیصد ادائیگی پر دے دی گئی،خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حیات ریجنسی ہوٹل کی اراضی  صرف 10فیصد کی ادائیگی پر دے دی گئی،بینک نے بھی صرف 10 فیصد ادائیگی کر نے والوں کو قرضہ دے دیا،ہوٹل کو اربوں روپے میں بیچ دیا گیا، انہوں نے  قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  خورشید شاہ نے کہا کہ حیات ریجنسی ہوٹل کی اراضی صرف 10 فیصد کی ادائیگی پر دے دی گئی،کیا آج تک ایسا ہوا کہ کسی کو صرف 10فیصد ادائیگی پر مالکانہ حقوق دے دیئے جائیں،بینک نے بھی صرف دس فیصد ادائیگی کر نے والوں کو قرضہ دے دیا،ہم نے اس کیخلاف ہدایات جاری کیں تو ہائیکورٹ نے حکم امتناعی  دے دیا،پھر عدالت سے بھی احکامات آگئے اب ہم کیا کریں،حیات ریجنسی ہوٹل کی فائل منگوائی ہے۔
تازہ ترین