سیالکوٹ میں 17سالہ لڑکی اسکول سے گھر واپسی پر لاپتہ ہوگئی، والدین کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او نیکار پورہ اطہر غفور کے مطابق 17سالہ حفصہ اسکول سے ساڑھے 12بجے چھٹی کے بعد ابھی تک گھر نہیں پہنچی، حفصہ میٹرک کی طالبہ ہے، لڑکی کو والدین نے اپنے طور تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
حفصہ کی سہیلیوں کے مطابق اسے اسکول کے گیٹ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن وہ اچانک رش میں گم ہو گئی، لاپتہ لڑکی کے والدین کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔