سکھر(بیور ورپورٹ) اسکول اور کالج میں بم دھماکے کے حوالے سے انتظامیہ کو خطوط ملنے کے بعد کالج اور اسکول انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی آمیز خط کی فوری اطلاع ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کو دی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گیا، دونوں تعلیمی اداروں کو مکمل سرچنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے جنگ کو بتایا کہ سکھر شہر کے وسط میں واقع گورنمنٹ ایم کے ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز کالج کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا تھا کہ 20اگست کو بم بلاسٹ ہوگا۔انتظامیہ نے فوری طو رپر پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے دونوں تعلیمی اداروں کو سرچنگ کے بعد کلیئر کر دیا ہے اور بم بلاسٹ کے حوالے سے موصول ہونے والا خط حاصل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔