نوابشاہ (بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی ضلع نوابشاہ سرور احمد قریشی مقامی امیر نجف رضا نائب امیر غلام حیدر بھٹی قیم ضلع ظفر اقبال، عبدالوہاب، کاشف رضا نے جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم الامورعبدالغفار عزیز کے والد اور سابق امیر ضلع نوابشاہ عبدالرحمان عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج اور عبدالغفار عزیزکے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہوے کہا ہے کہ مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم نے جماعت اسلامی کے لئے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کردیا، وہ انسانیت سے محبت کرنے والے نرم خو انسان تھے۔ مقامی رہنماوں نے اللہ تعالی سے ان کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔