امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے معاملات ایکسپوز کرتے رہیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج آئی پی پیز کے جعلی معاہدوں کے خلاف ہے، وفاقی حکومت نے 69 ارب روپے ایندھن کے نام پر ضائع کیے۔
منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ 44 ارب روپے بطور ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کرپٹ ہے، مسائل حل نہیں کر سکتی، میئر کہتے ہیں کہ سڑک بند ہونے سے مسئلہ ہوتا ہے۔