کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ایشیا ہاکی کپ کے لئے قومی خواتین ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہو گا جس میں ملک بھر سے 60 پلیئرز شرکت کریں گی ۔قومی ویمن ٹیم کے منیجر و کیمپ کمانڈنٹ اولمپین سعید خان نے بتایا ہے کہ حالیہ قومی خواتین چیمپئن شپ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، تربیتی کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کو دو سیشن میں تربیت دی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ٹرائل میچز بھی منعقد کئے جائینگے ۔ انہوں نے بتایاکہ یکم سے 9 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں منعقد ہونیوالے ایشیاء کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا ، قومی خواتین سلیکشن کمیٹی سلیم شیروانی کی سربراہی میں کھلاڑیوں کارکردگی کومانیٹر کرے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کو مزید شارٹ لسٹ کیا جائیگا ۔ تربیتی کیمپ میں مدعو کی گئی کھلاڑیوں میں 7گول کیپرز ، 17ہاف بیکس ، 5فل بیکس اور31فاروڈ کھلاڑی شامل ہیں جن میں گول کیپرز میں رضوانہ یاسمین، رشنہ خان، فاخرہ تبسم، تہمینہ، سیدہ سعدیہ، عائشہ، شمشاد بشیر ، فل بیکس میں کنول اعجاز، عشرت عباس، حرا فاطمہ، عاصمہ خان، مرینہ انور، شہنیل بابر،ہاف بیکس میں نفیسہ انور، عائشہ بشیر راضینہ، سونیہ، اقصی جاوید، رمشہ الیاس، گل پری، ثناء ارشد، سائرہ خان، شاہدہ رضا، ذکیہ نواز، مریم حنیف، زیب النساء، سدرہ پرویز، ابرا شیخ، فوزیہ جبکہ فارورڈ کھلاڑیوں میاقراء جاوید، نادیہ رحمت، ماریہ صابر، حناء پرویز، عنبرین ارشد، افشین نورین، کلثوم شہزادی، سدرہ ایوب، حمیرہ، بتول کاظم، مبین الیاس، زرینہ حبیب، تسکین قصور، ساحل ملک، ثناء اللہ دتہ، ماہ جبین، ثناء ناز، العین، حناء کنول، کلثوم منیر، نمرہ عبدالخالق، شکریہ حسینہ، عالیہ بی بی، غزالہ، خامشہ، بتول، شاندانہ خان، مدیحہ، شفیق العین اور سمیرہ شامل ہیں۔