اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پولینڈ ورک ویزہ فراڈ کیس میں ملوث احسان سجاد گل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے مطابق ذیشان عباسی اور احسان اللہ نے مل کر عاطف علی اور خرم شہزاد سے پولینڈ ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے بارہ لاکھ روپے وصول کیے اور ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔، ملزم کے خلاف ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسرے ملزم ذیشان عباسی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔