راولپنڈی(جنگ نیوز)قاری محمد اقبال سہروردی نے کہا ہے کہ جشنِ عیدِ میلادُ النبی ؐکی مبارک ساعتوں میں پیر سید فصیح الدین سہروردی شاہ کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز آپ کی دینی، روحانی اور ملی خدمات کا اعتراف ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان کے اس مستحسن اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔