• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشیں،پنجاب میں چھ ہزار سے زیادہ تعلیمی اداروں کی عمارتیں خطرناک قرار

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث پنجاب میں 6 ہزار 220 سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر ان میں تدریسی عمل روک دیا گیا ہےجبکہ راولپنڈی میں کالج کی خستہ حالی اور مسلسل بارشوں کے باجود 1957سے قائم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے طلبا سیٹلائیٹ ٹاؤن کی عمارت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ جس سے سینکڑوں طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور کالج انتظامیہ کی مبینہ عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔جس میں کم و بیش12سو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ کالج انتظامیہ کے مطابق کے فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا ہے مون سون سیزن ختم ہوتے ہی یہاں ضروری تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے۔ ادھر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن میڈم شہناز نے واضح کیا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی ۔اس سے پہلے کے خدا نخواستہ کوئی بڑا جانی و مالی نقصان ہو اس عمارت کو فوری طور پر خطرناک قرار دے کر متاثرہ بلاک کو سیل کیا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید