اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)کالے شیشوں والی 450 سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے باوجود کلچر ختم نہ ہو سکا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہیہے۔وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔سی ٹی اوکائنات اظہر خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، شہری قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دیگر شہریوں کی قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔ شہری ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کریں اور محفوظ سفر کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔