اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں فورس کی جاری و آئندہ بھرتیوں، عوام دوست اقدامات اور شہریوں کو مزید مؤثر، فوری اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل، آئندہ بھرتیوں کی منصوبہ بندی، افرادی قوت کی ضروریات اور فورس کی استعدادِ کار میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں جاری اقدامات اور پیش رفت سے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا۔