اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے ماہ اگست میں 145گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے۔ جن میں 9,317 افراد،3,993گھروں، 274ہوٹلوں اور1,027 دکانوں سمیت4,908موٹرسائیکلوں اور1,720 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 251مشکوک افراد،453موٹر سائیکل اور پانچ گاڑیوں کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے آئس، ایک خنجر اور تین پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔