• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے زیراہتمام کلچر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے گورنمنٹ احمد گرلز ہائی سکول کواری روڈ کے ہال میں جشن آزادی کے سلسلے میں کل بلوچستان محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بزرگ شاعر ، ادیب اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق اسکرپٹ ایڈیٹر سرور سودائی نے کی مہمان خصوصی نامور شاعر اور کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور اعزازی مہمان سابق سیکرٹری کلچر اور معروف شاعر سرور جاوید تھے تلاوت کلام پاک کی سعادت نرگس نہاں نے حاصل کی جبکہ بی بی حنیفہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیمیزبانی کے فرائض غزالہ تبسّم نے انجام دیے اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کے اعزای ناظم پروگرام ڈاکٹر عبد القیوم بیدار اور شہزادی فوزیہ کاسی نے خطاب کیا ۔
کوئٹہ سے مزید