• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ فرہنگ ایران میں شہدا مناب کی یاد میں تصویری نمائش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خانہ فرہنگ ایران میں شہدا مناب کی یاد میں تصویری نمائش کاانعقاد کیاگیا جس کاافتتاح ڈی جی خانہ فرہنگ سید ابولحسن میری نے کیاڈی جی خانہ فرہنگ نےاپنے خطاب میں کہاکہ مناب اسکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی گئی تھیجس میں معصوم پھول کھلنے سے قبل ہی مسل دیئے گئے تھے اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ سکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیںہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید