• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تیاریوں، سیکورٹی انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ہواجس میں ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) منیر احمد درانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران، علماء کرام شیعہ کانفرنس اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوس و مجالس کے روٹس، صفائی ستھرائی، سیکورٹی، بجلی کی فراہمی اور شہر میں روشنی کے انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے تمام روٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید