• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر لیاقت لہڑی سے کلی دین محمد رئیسانی کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ( پ ر)کلی دین محمد رئیسا نی کےایک وفد نےوڈیرہ حمید اللہ عمرانی کی قیادت میں صوبائی وزیر لیاقت لہڑی سے ملاقات کی،ملاقات میں میر فہد لہڑی، فرحان اور حمزہ شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل، خصوصاً سیوریج سسٹم، گیس اور بجلی کے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر میر لیاقت لہڑی نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔اور ہرممکن تعاون کیاجائے گا ملاقات میں دیگر سیاسی امور اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید