• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کو خوش آئند ہے، سردار تاج محمد اچکزئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیاسی و قبائلی رہنماء سردار تاج محمد اچکزئی نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن ، سلامتی، باہمی تحفظ، علاقائی استحکام کے لئے ہے پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن، دوستانہ اور باعزت تعلقات کا خواہاں ہے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں محمد یوسف ، سید محمد اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہونے والا معاہدہ مثبت ، خوش آئند اور دور رس نتائج دے سکتا ہے یہ معاہدہ صرف دفاعی تعاون نہیں بلکہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی ، علاقائی استحکام اور مستقبل کے وسیع تر تعاون کی مضبوط بنیاد بھی بن سکتا ہے تینوں ممالک اپنی صلاحیتوں ، وسائل اور تجربات ایک دوسرے کے ساتھ جوڑیں تو پورے خطے کے لئے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
کوئٹہ سے مزید