• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے کو ختم کرنیکا فیصلہ واپس لیا جائے، ڈپلومہ انجینئرز

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ ا نجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ،جنرل سیکرٹری حاجی ابراہیم زہری،نائب صدر حضرت علی اچکزئی،اسلم کھیتران،خالد جاوید،بی ڈی اے کے صدر میرعارف بنگلزئی، یعقوب مندوخیل،سردار عبدالغنی قمبرانی اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی اے کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ بی ڈی اے بلوچستان کا ایک واحد تاریخی اور ترقیاتی ادارہ ہے جوصوبہ بھر میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ چند افراد کی مبینہ بدعنوانی کو جواز بناکر پورے ادارے کو ختم کرنا سراسرنا انصافی کے مترادف ہے بلکہ اس سے سیکڑوں ملازمین بے روزگارہوجائیں گے بی ڈی اے میں اچھے اور ایماندار تجربہ کار انجینئر اور افسران کی بڑی تعداد موجود ہے جن سے مدد و تعاون لیکر محکمہ کو بہتر انداز میں چلایا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید