کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامِ امن میں خلل ڈالنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملک اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیںجنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںعوامی حمایت اور طاقت سے دہشت گردوں کو جلد شکست کا سامنا ہوگابلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے حملے میں سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔