• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 200 روپے بڑھ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4  لاکھ87  ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے اضافے سے 4  لاکھ 17 ہزار 640  روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید