• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں اہم سفارتی کردار، اسرائیلی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار کا خصوصی تجزئیے میں کہنا ہے پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں اہم سفارتی کردا بن کر تیزی سے ابھر رہا ہے، ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ ثالثی کے ساتھ خطے کے مستقبل کی تشکیل میں بھی اثرانداز ہو سکتا ہے، سعودی و ترکیہ کیساتھ شراکت داری اہم، شام سے رابطے بھی تیز، واشنگٹن و تہران دونوں سے تعلق اس کی بڑی سفارتی طاقت ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے تجزیے میں کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں ایک اہم سفارتی کردار کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان ممکنہ ثالثی کے ساتھ خطے کے مستقبل کی تشکیل میں بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے شام کے ساتھ تزویراتی تعلقات مضبوط کیے، ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کی تیاری کی اور تہران و واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں ممکنہ ثالث کا کردار برقرار رکھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی استحکام کے لیے ایران کے دورے پر ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید