• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(رفیق مانگٹ)کیامعاشی جنگ، فوجی آپشن کا متبادل بن گئی؟ٹرمپ کے دعوے اور نئی پابندیوں سے تنازع شدت اختیار کر گیا،ایران کے حامی ممالک بھی نشانے پر، تیل، بینکاری اور عالمی تجارت بھی نشانہ،امریکا کو پھر  بھوک کی طرف دھکیل دو،قالیباف کا ٹرمپ کو طنزیہ جواب،امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف “اقتصادی ڈی ڈے” کا اعلان کرتے ہوئے سخت ترین پابندیوں کی تیاری کا عندیہ دیا ہے، جبکہ ایران نے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی کارروائی شروع کرنے جا رہا ہے، جس میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس اقدام کو “اقتصادی ڈی ڈے” قرار دیا ہے، جس کا مقصد ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید