• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن چراغِ راہ کی صورت ہیں آنحضورؐ

ہم سب مسافروں کی ضرورت ہیں آنحضورؐ

وہ ایک آفتاب ہیں ماہ و نجوم میں

حدِّ نگاہ تک ہیں فروزاں ہجوم میں

ہے اُن کے دم قدم سے یہ زیبائی جہاں

اُن کے بغیر سبزہ و گل میں کشش کہاں

اُن کے طفیل اشرف و افضل ہے آدمی

اُن کی متابعت سے مکمّل ہے آدمی

اُن کے سِوا ہمارا مددگار کون ہے

ہم عاصیوں سے بھی ہو جسے پیار، کون ہے

اُن کی ثنا و مدح میں گزرے جو دن، جو رات

ہے ذی حیات کے لئے وہ حاصلِ حیات

انور شعورؔ! عرض کرو مقطعِ کلام

سرکارؐ پر درود ہو، سرکارؐ پر سلام

تازہ ترین