امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بتایا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کی توقع نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو نے اتحادوں کو بتادیا ہے کہ امریکا ایران پرحملوں کو پابندیوں میں منتقل کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی توجہ دباؤ ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم شامل ہے۔